Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 577

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 577)

حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ:تم شب بیداری کو لازم جانو، کیونکہ یہ تم سے پہلے نیک لوگوں کا طریقہ تھا اور یہ گناہوں سے باز رہنے کا ذریعہ اور تقرب الہٰی کا سبب ہے اور گناہوں کو مٹاتا ہے اور جسم سے بیماری کو دور کرتا ہے۔(ترمذی)

ایک اور نسخہ روحانی:

ایک مرتبہ حضرت ذوالنون مصریؒ کا کسی طبیب کے پاس سے گزر ہوا تو دیکھا کہ اس کے پاس مردوں اور عورتوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے، جن کے ہاتھوں میں پانی کی بوتلیں ہیں۔ اور وہ طبیب ہر مریض کو اس کے مرض کے موافق نسخے بتارہا ہے۔

ذوالنون مصریؒ کہتے ہیں کہ میں نے قریب جا کر سلام کیا، اس نے میرے سلام کا جواب دیا، پھر میں نے اس سے کہا کہ خدا تجھ پر رحم کرے! مجھے گناہوں کے مرض کی دوا بتائو،وہ کچھ دیر سوچتا رہا پھر سراٹھایا اور کہنے لگا کہ اگر میں تمہیں اس کی دوابتائوں تو کیا تم اس کا اہتمام کر سکو گے اور میرے نسخہ کو سمجھ پائو گے؟میں نے کہا کہ ہاںان شاء اللہ، پھر اس نے کہا :’’فقر کی جڑ، صبر کے پتے، تواضع کی ہڑ، خشوع کا بھیڑہ، خضوع کی ہندی، صفائی کی بسفائج اور خلوص کا ریوند، وفا کی غاریقون، یہ تمام اجزاء لے کر ان کو پاک دامنی کے پتیلے میں ڈال دو اور اس کے نیچے آتش محبت جلادو، یہاں تک کہ حکمت کے مکھن کا جھاگ اٹھنے لگے، جب حکمت کا مکھن جھاگ لانے لگے تو اس کو ذکر اللہ کی چھلنی سے چھان کر رضاکے جام میں انڈیل لو اور اس کی حمدو ثنا کے پنکھے سے اتنی ہوا دو کہ وہ ٹھنڈا ہوجائے، ٹھنڈا ہونے کے بعد اسے نوش کرو، پھر اس کے بعد ورع اور پرہیزگاری کی کلی کرلو تو تم گناہ کی طرف کبھی نہ لوٹو گے۔ کیونکہ جو شخص آنے والی کل کواپنی اجل میں سے شمار کرتا ہے اور امیدوں میں ناداں بن کر سرکشی کرتا رہتا ہے وہ کوئی نیک عمل بجا نہیں لا سکتا، ان ادویہ کے ذریعہ اپنے قلب کا علاج کرو جس طرح تم ان ادویہ کے ذریعہ اپنے جسم کا علاج کرتے ہو تو نتیجہ کے طور پر دونوں جہاں کی کامل ومکمل عافیت حاصل ہوگی۔ ولاحول ولاقوۃ الا باللہ

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor