Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 578

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 578)

امراض اور مریض کی عیادت کرنے کے فضائل:

انسان کی توبہ، صدق و سچائی، تکفیر، سیۂ اور بلندی درجات میں مرض(بیماری) کو بڑا عمل دخل ہے بلکہ یہ ان امور کا قوی ترین سبب ہے۔

 حضور اکرمﷺ نے فرمایا:’’جو شخص مرض کی حالت میں مرگیا تو وہ شہید ہے اور فتنہ قبر سے محفوظ رکھا جاتا ہے اور اسے صبح و شام جنت کا رزق دیا جاتا ہے۔‘‘

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ اورحضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا :’’ کسی ایمان دار کو دردتکلیف یا تعب ومشقت یا بیماری یا غم والم نہیں پہنچتا یہاں تک کہ کوئی فکر و پریشانی بلکہ کوئی کانٹا نہیں چبھتا مگر اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے گناہ مٹادیتے ہیں۔‘‘( بخاری ومسلم)

نبی کریمﷺ نے فرمایا:’’ مجھے مومن پر تعجب ہے کہ وہ بیماری سے گھبراتا ہے، اگر اسے معلوم ہوجائے کہ بیماری میں کیا اجر اس کے لیے رکھا گیا ہے تو وہ یہی چاہے گا کہ وہ( ہمیشہ) بیمار رہے یہاں تک کہ اللہ سے ملاقات کرے۔‘‘( رواہ البزار)

حضورﷺ نے فرمایا:’’میر ی امت کے اکثر شہید صاحب فراش ہوں گے، دو صفوں کے درمیان قتل ہونے والے بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ خدا ہی ان کی نیت سے واقف ہے۔‘‘(رواہ ابن ابی شیبہ)

حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ:’’بخار ،اولاد آدم کے گناہوں کو یوں دور کرتا ہے جیسے بھٹی لوہے کے میل کو دور کرتی ہے۔‘‘(مسلم)

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ جس کے ساتھ خیر کاارادہ فرماتے ہیں اسے کوئی تکلیف پہنچاتے ہیں۔‘‘(بخاری)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہافرماتی ہیں کہ:

’’میں نے رسول اللہﷺ سے زیادہ کسی کو درد میں مبتلا نہیں دیکھا۔‘‘

حضورﷺ نے فرمایا:’’انبیاء کرام علیہم السلام سب سے زیادہ مصائب میں مبتلا ہوتے ہیں، پھر صالحین، پھر درجہ بدرجہ جو نیک ہوتا ہے اور انسان اپنے دین کے لحاظ سے گرفتار مصائب ہوتا ہے ،بندہ آزمائش میں مسلسل رہتا ہے، یہاں تک کہ وہ زمین پر چلتا ہے کہ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوتا۔‘‘ (ترمذی)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor