Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 580

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 580)

نیز حضورﷺ نے فرمایا:’’جو کسی بیمار کی بیمار پرسی کرے یا اپنے دینی بھائی سے ملاقات کرے تو ایک ندالگانے والا ندالگاتا ہے، تو خوش رہے ،تیرا چلنا مبارک ہو اور جنت میں درجات تیراٹھکانہ بنیں۔‘‘
حضورﷺ نے فرمایا:’’بیمار کی عیادت کی تکمیل میں سے ہے کہ تم اپنا ہاتھ مریض کی پیشانی پررکھ دو اور پوچھو کہ تم کیسے ہو؟‘‘(ترمذی)
ایک روایت کے الفاظ یہ ہیں کہ:’’اپنا ہاتھ اس پر رکھ کر یوں کہے : تم نے صبح کیسی کی؟یاتم نے شام کیسی کی؟‘‘
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ:’’حضور ﷺ تین روز کے بعد مریض کی عیادت کرتے تھے۔‘‘حضورﷺ نے فرمایا:’’جب تم مریض کے پاس جائو تو اسے زندگی کی ڈھارس دو۔‘‘
حضورﷺ نے فرمایا:’’مریض کی عیادت کرنے والا جنت کے باغ میں ہوتا ہے۔‘‘حضورﷺ جب مریض کی عیادت کرتے تو اپنا دست مبارک اس پر رکھتے اور فرماتے : کوئی ڈر کی بات نہیں( یہ بیماری) گناہوں سے پاکیزگی کا ذریعہ ہے اگر اللہ کو منظور ہوا۔‘‘(بخاری)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ تین لوگوں کی عیادت نہیں کی جائے گی:(۱)جو آشوب چشم میں مبتلا ہو(۲)ڈاڑھ کے درد میں مبتلا شخص(۳)دنبل میں مبتلا شخص۔ حضور اکرمﷺنے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا:’’ جب تم  مریض کے پاس جائو تو اس سے کہو کہ وہ تمہارے لیے دعاء کرے، کیونکہ مریض کی دعاء ایسی ہے جیسے فرشتوں کی دعائ۔‘‘
آنحضورﷺ نے فرمایا:’’جب تم مریض کے پاس جائو تو اچھی بات کہو، کیونکہ فرشتے تمہاری بات پر آمین کہتے ہیں۔‘‘

 

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor