Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 582

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 582)

موت کا بیان:

مریض کے لیے موت کی تمنا کرنا مکروہ ہے، لیکن اگر زندہ رہنے سے اپنے دین کے جانے کا ڈر ہوتو موت کی تمنا کر سکتا ہے۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے آنحضرتﷺ کو وصال کی حالت میں دیکھا کہ آپﷺ کے پاس پانی کا پیالہ رکھا تھا اور آپﷺ اس پیالہ میں ہاتھ ڈالتے اور اپنے چہرے پر پھیرتے جاتے اور یہ پڑھتے جاتے:’’اللھم اعنی علی غمرات الموت وسکرات الموت‘‘ نیز وہ فرماتی ہیں کہ آپﷺ یہ پڑھ رہے تھے:’’اللھم اغفرلی وارحمنی والحقنی بالرفیق الاعلیٰ‘‘( حدیث صحیح)

شیخ محی الدین النوویُ اپنی کتاب’’الاذکار‘‘میں لکھتے ہیں : جو شخص زندگی سے مایوس ہو جائے اس کے لیے مستحب ہے کہ کثرت سے قرآن مجید کی تلاوت اور ذکر و اذکار کرے اور اس کے لیے جزع فزع، بدخلقی، مخاصمت، سبّ وشتم اور غیر دینی امور میںمنازعت کرنا مکروہ ہے اور اس بات کو ذہن میں لائے کہ یہ اس کی دنیا کا آخری وقت ہے ، اس لیے کوشش کرے کہ اچھے عمل پر خاتمہ ہو، لوگوں کے حقوق جلدی سے ادا کردے اور امانتیں اور مستعار لی ہوئی چیزیں حوالے کردے۔ اپنے اہل وعیال ، غلام اور پڑوسیوں اور دوستوں سے ان کے حقوق کی کمی بیشی معاف کروائے، اسی طرح جن کے ساتھ کوئی بھی معاملہ ہو اس سے حساب بے باق کرے اور اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے اس کی قضا پر راضی ہو اور اللہ کے ساتھ حسن ظن رکھے کہ وہ اس کی مغفرت کرے گا اور اس پر رحم کرے گا اور یہ کہ اللہ کی ذات عذاب دینے اور اطاعت دونوں سے بے نیاز ہے۔ لہٰذا اس سے عفوو درگزر اور معافی کی درخواست کرے، کسی سے رجا اور امید والی آیات اور احادیث اور آثارِ صالحین سنے اور اپنی اولاد کے امور کی وصیت کرے اور نمازوں کی پابندی کرے اور نجاستوں سے اجتناب کرے اور اس معاملہ میں سستی سے باز رہے کیونکہ یہ انتہائی قبیح بات ہے کہ زندگی کے اختتام پر اللہ کے حقوق میں کوتاہی کا مرتکب بنے اور اس معاملہ میں کسی رسواکرنے والے کی بات کو خاطر میں نہ لائے، کیونکہ کبھی آزمائش یوں بھی آجاتی ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor