Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 585

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 585)

اور اس کے پیٹ پر کوئی لوہا وغیرہ رکھ دے۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے وفات کے وقت اپنے بیٹے سے کہا کہ میرا رخسار زمین پر رکھ دو، پھر رونے لگے، یہاں تک زیادہ آنسوئوں سے مٹی ان کی آنکھوں کو لگ گئی اور یہ کہہ رہے تھے کہ ہائے اے عمر! ہائے تیری ماں!اگر اللہ نے معاف نہ کیا توکیا ہوگا۔

ایک روایت یوں ہے کہ خود بھی رودئیے اور اردگرد بیٹھے لوگوں کو بھی رلایا دیا اور اس وقت فرمایا: اگر میرے پاس ساری دنیا کی دولت ہوتی تو میں اسے دے کر اس ہولناکی سے جان چھڑالیتا اور اپنے بیٹے سے کہا: لحد میں رکھتے وقت میرا رخسار زمین پر لگا دینا تاکہ میرے رخسار اور زمین کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو اور اپنی بیٹی حفصہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ میں تجھے اپنے اس حق کا جو میرا تجھ پر ہے، واسطہ دیتا ہوں کہ آواز نہ بلند کرنا، البتہ میں تیری آنکھوں کا مالک نہیں ہوں، کیونکہ جس میت پر آوازیں لگائی جائیں تو فرشتے اس پر غضب ناک ہوتے ہیں۔ پھر جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا تو انہیں خواب میں دیکھا گیا،پوچھا کہ اللہ نے آپ کے ساتھ کیا معاملہ کیا؟فرمایا: اچھا معاملہ کیا، قریب تھا کہ میری چھت گر جاتی اگر میں اپنے رب کو غفور نہ پاتا۔

 عمر بن عبدالعزیزؒ نے اپنی وفات کے وقت فرمایا:میں نہیں پسند کرتا کہ میری موت میں تخفیف ہو، اس لیے کہ یہ آخری عمل ہے جس پر مسلمان کو اجردیا جاتا ہے۔ انہیں خواب میں دیکھا گیا اور پوچھاگیا کہ آپ نے کونسا عمل زیادہ افضل پایا؟انہوں نے کہا کہ توبہ و استغفار کو۔

حضرت معاذ رضی اللہ عنہ بوقت وفات کہنے لگے: اے موت! خوش آمدید! تیری ملاقات کے تو ہم مشتاق ہیں فاقہ کی حالت میں آگئی، اللہ جانتا ہے کہ میں تجھ سے ڈرا کرتا تھا لیکن آج تیرا امیدوار ہوں۔ حضرت معروفؒ نے اپنے مرض الموت میں کہا کہ جب میں فوت ہوجائوں تو میرا کرتہ صدقہ کردینا، کیونکہ میں دنیا سے برہنہ بدن جانا چاہتا ہوں جیسے میں دنیا میں برہنہ جسم آیا تھا۔‘‘

ابو بکرؒ کہتے ہیں کہ میں جنید بغدادیؒ کے پاس موجود تھا، انہوں نے قرآن ختم کر کے دوبارہ شروع کردیا ابھی ستر آیات تلاوت کی تھیں کہ وفات پاگئے۔رحمہم اللہ تعالیٰ

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor