Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 586

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 586)

علم التشریح کا ذکر:یعنی انسان کی پیدائش کا بیان

بعض احباب نے مجھ سے علم التشریح کے متعلق کچھ ذکر کرنے کی خواہش کی تھی کہ غذاء اعضاء انسانی تک کیسے پہنچتی ہے؟ تو میں اللہ سے اجر کی اُمید رکھتے ہوئے ان کی خواہش کو پورا کرتا ہوں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

’’اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ سے بنایا، پھر ہم نے اس کو نطفہ سے بنایا جو کہ ایک محفوظ مقام میںرہا۔ پھر ہم نے اس نطفہ کو خون کالوتھڑا بنایا، پھر ہم نے اس خون کے لوتھڑے کو بوٹی بنادیا، پھرہم نے اس بوٹی کوہڈیاں بنادیا، پھر ہم نے ان ہڈیوں پر گوشت چڑھا دیا۔ پھر ہم نے اس کو ایک دوسری ہی مخلوق بنادیا،سوکیسی بڑی شان ہے اللہ کی جو تمام صناعوںسے بڑھ کر ہے۔‘‘(المؤمنون:۱۲تا۱۴)

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ’’ولقد خلقنا الانسان‘‘ اس میں’’انسان‘‘ سے اولاد آدم مراد ہے۔ انسان کا لفظ اسم جنس ہے جس کا اطلاق واحد اور جمع دونوں پر ہوتا ہے۔

’’ مِنْ سُلَالَۃٍ‘‘کے بارے میں ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ’’ سُلَالَۃٍ‘‘ کہتے ہیں پانی کے صاف اور خالص ہونے کو۔ مجاہدؒ کہتے ہیں کہ اس کا معنی ہے’’اولاد آدم سے‘‘عکرمہؒ کہتے ہیں کہ’’  سُلَالَۃٍ‘‘ وہ پانی ہے جس کا کمر سے سیلان ہوتا ہے۔ اہل عرب نطفہ کو’’ سُلَالَۃٍ‘‘ اور اولاد کو’’سلیل‘‘اور ’’  سُلَالَۃٍ‘‘کہتے ہیں۔ اس لیے کہ یہ دونوں چیزیں آدمی کی مٹی سے کھینچ کر نکالی گئی ہیں اور’’سُلَالَۃٍ‘‘ اس مٹی سے پیدا ہوتا ہے جس سے آدم علیہ السلام کی تخلیق ہوئی۔ بعض کے نزدیک’’انسان‘‘ سے مراد آدم علیہ السلام ہیں اور’’ سُلَالَۃٍ‘‘ کہتے ہیں جو ہر مٹی سے کھینچ لیا گیا ہو۔

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor