Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 587

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 587)

کلبیؒ کہتے ہیں کہ:اس کا مطلب ہے ایسے نطفہ سے جو عام مٹی یا آدم علیہ السلام کی مٹی سے کھینچی گئی تھی۔( ثم جعلناہ نطفۃ) کا معنی یہ ہے کہ پھر اس انسان کو نطفہ بنایا۔ (ثم جعلناہ نطفۃ فی قرار مکین) اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے پھر اس نطفہ کو محفوظ جگہ میںرکھا، یعنی رحم مادر میں( مکین)کا معنی ہے ایسی جگہ جو بلوغ مدت تک استقرار نطفہ کی اہل ہو۔ (ثم جعلنا نطفۃ علقمۃ) کے بارے میں بعض کہتے ہیں کہ ہر دو تخلیقوں کے درمیان چالیس دن کی مدت ہوتی ہے۔

 حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ حدیث نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:

’’تم میں سے ہر کسی کی تخلیق اپنے رحم مادر میں چالیس روز تک نطفہ کی صورت میں جمع کی جاتی ہے، پھر اتنے عرصہ تک علقمہ بنتا ہے، پھر اتنی ہی مدت تک مضغہ بنتا ہے۔ پھر اللہ ایک فرشتہ بھیجتا ہے جو اس میں روح پھونکتا ہے اور پھر اللہ چار باتوں کے لکھنے کا حکم اس کو دیتا ہے اس کے رزق، اس کی اجل، اس کے عمل اور یہ کہ بدبخت ہوگا یا خوش بخت۔ (بخاری و مسلم)

اطباء کا اس امر پر اتفاق ہے کہ جنین کی رحم مادر میں تخلیق چالیس روز کے قریب ہوتی اور اس عرصہ میں نرکے، نہ کہ مادہ کے اعضاء نشوونما پاتے ہیں اس لئے کہ نرکا مزاج گرم ہوتا ہے، حدیث مذکور میں یہ جملہ کہ:’’پھر اتنی ہی مدت میں علقمہ بنتا ہے۔‘‘ اس میں ’’علقمہ‘‘ خون کے منجمد ٹکڑے کو کہتے ہیں۔ ’’پھر اتنی ہی مدت مضغہ بنتا ہے‘‘ مضغہ گوشت کے چھوٹے سے ٹکڑے کہو کہتے ہیں ۔یہ تیسراچلہ ہے اس پر وہ حرکت کرنے لگتاہے، جیسا کہ آنحضورﷺ نے فرمایا کہ پھر اس میں روح پھونک دی جاتی ہے۔ ‘‘اطباء اس بات پر متفق ہیں کہ نفخ روح چارماہ بعد ہوتا ہے۔

یادرکھنا چاہیے کہ مادئہ منویہ، ابتداء میں بلبلہ کی مانند ایک جھاگ سا ہوتا ہے پھر خون کی شکل اختیار کرتا ہے، پھر گوشت کی ہیئت اختیار کرتا ہے اور دوسواسی ایام میں اپنی تکمیل کی مدت پوری کرتا ہے۔

 حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ:’’مرد کا مادہ ،سفید گاڑھا ہوتا ہے اور عورت کا مادہ، پتلازرد ہوتا ہے۔ پھر ان میں سے جو بھی غالب آتا ہے یاسبقت لے جاتا ہے مشابہت اسی سے ہوتی ہے۔( مسلم)

 ٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor