Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 588

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 588)

مرد کے مادۂ منویہ سے اعضاء اصلیہ اور ہڈی تخلیق ہوتی ہیں اور عورت کے مادئہ منویہ سے گوشت بنتا ہے۔

 حضرت انس رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ نے رسول اللہﷺ سے سوال کیا کہ بچہ اپنے ماں باپ سے کس طرح مشابہت رکھتا ہے؟آپﷺ نے فرمایا : اگر مرد کا مادئہ منویہ عورت کے مادئہ منویہ پر سبقت لے جائے تو مرد پر چلا جاتا ہے اور اگر عورت کا مادئہ منویہ مرد کے مادئہ منویہ پر سبقت لے جائے تو عورت پر چلا جاتا ہے۔‘‘( بخاری)

مرد کا مادئہ منویہ زیادہ گرم اور قوی ہوتا ہے اس لیے وہ گاڑھا اور سفید ہوتا ہے اورعورت کا مادئہ منویہ رقیق اورکمزور ہوتا ہے اس لیے اس کا رنگ زرد ہوتا ہے۔ بچہ کی مشابہت اس سے ہوتی ہے جس کا انزال دونوں میں سے زیادہ قریب ہواور جس کا مادئہ منویہ زیادہ ہو اور شہوت زیادہ سچی ہو۔

 بقراط کا قول ہے کہ مادۂ منویہ تمام اعضاء سے بہہ کر خارج ہوتا ہے، لہٰذا صحیح سے صحیح اور بیمار سے بیمار وجود میں آئے گا۔

رسول اللہﷺنے فرمایا:’’ہر بال کے نیچے جنابت کا اثر ہوتا ہے۔‘‘اس فرمان میں اس بات کی طرف اشارہ اوررہنمائی ملتی ہے کہ مادئہ منویہ ہر عضو سے بہتا ہے۔ اس کے بعد ارشاد خداوندی ہے:’’ثم انشاناہ خلقا اخر‘‘ اس آیت کے مفہوم کے بارے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ،مجاہد، عکرمہ، شعبی، ضحاک اور ابوالعالیہ کا قول یہ ہے کہ اس سے مراد بدن میں روح پھونکنا ہے۔حضرت قتادہ ؒ کے قول کے مطابق اس سے مراد دانتوں اور بالوں کا اُگنا ہے۔ مجاہدؒ فرماتے ہیں کہ اس سے مراد جوانی کا اعتدال ہے۔ حضرت حسن بصریؒ سے منقول ہے کہ اس سے مراد یہ ہے کہ لڑکا یا لڑکی پیدا کرتے ہیں۔

 عوفی ابن عباس رضی اللہ عنہما سے نقل کرتے ہیں کہ اس سے مراد ولادت کے بعد مختلف احوال و مراحل کا پیش آنا ہے۔ یعنی پیدائش کے وقت چیخنا چلانا، پھر دودھ پینا، پھر بیٹھنا، پھر کھڑے ہونا، پھر چلنا شروع کرنا، پھر دودھ چھڑانا، پھر کھانا پینا شروع کردینا، یہاں تک کہ بالغ اور جوان ہو کر مختلف بلاد میں گھومنا پھرنا اس طرح آخر زندگی تک (جیسا کہ کتب تفسیر میں تفصیل مذکور ہے)

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor