Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 589

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 589)

اس کے بعد فرمایا:فتبارک اللّٰہ یعنی وہ ذات ہمیشہ سے ہے اور ہمیشہ رہے گی اس لیے وہی تعظیم و ثناء کی مستحق ہے احسن الخالقین مطلب یہ ہے کہ وہ ذات ہی بہترین صورت گری کرنے والی اورقدرت رکھنے والی ہے، لغت میں خلق کہتے ہیں صورت بنانا جیسے کہا جاتا ہے رجل خالق یعنی کاریگر آدمی۔

 مجاہدؒ کہتے ہیں کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ لوگ بھی کاریگری کرتے ہیں اور اللہ بھی کاریگری کرتا ہے لیکن اللہ بہترین کاریگری کرنے والا ہے۔

علم التشریح:اناٹومی:

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہﷺنے فرمایا:اولاد آدم میں سے ہر انسان کو تین سوساٹھ جوڑوں کے ساتھ پیدا کیا گیا ہے۔ پس جوشخص اللہ اکبر کہے(لا الہ الا اللہ) کہے، سبحان اللہ کہے اور استغفراللہ کہے اور راستہ سے پتھر ہٹادے یا کوئی کانٹا یا ہڈی اور نیک کام کا دوسروں کو کہے اور برے کام سے روکے تین سوساٹھ اعضاء کی تعداد میں، تو وہ اس دن یوں زمین پر چلتا ہوگا کہ دوزخ کی آگ سے دور ہوگا۔‘‘(مسلم)

ایک روایت میں یوں ہے کہ:’’تو اس پر لازم ہے کہ ہر جوڑ کے بدلہ میں ایک صدقہ کرے‘‘ اور ایک روایت میں اس طرح ہے کہ:’’لہٰذا اس پر لازم ہے کہ ہر روز ہر ہڈی کے بدلہ میں صدقہ دے‘‘ رسول اللہﷺ نے فرمایا :’’ انسانی جسم میں گوشت کاایک ٹکڑا ہے، جب وہ ٹھیک رہتا ہے تو سارا جسم ٹھیک رہتا ہے جب وہ خراب ہوجاتا ہے تو سارا جسم خرابی میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ خبردار ! وہ (ٹکڑا) دل ہے۔‘‘

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:’’ معدہ، بدن کا حوض ہے اور پیٹ کی رگیں معدہ تک آئی ہوئی ہیں، جب معدہ درست ہوتا ہے تو یہ رگیں معدہ سے صحت بخش رطوبات کے ساتھ جاتی ہیں اور جب معدہ خراب ہوتا ہے تو یہ رگیں فاسد رطوبات کے ساتھ اعضاء کی طرف جاتی ہیں۔‘‘( ذکرہ ابو نعیم)

حضرت ابن عمررضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ: ’’مومن ایک آنت میں کھاتا ہے اور کافر سات آنتوں میں کھاتا ہے۔‘‘ ( بخاری و مسلم)

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor