Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 605

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 605)

سماع کے بارے میں مختلف آراء ہیں،  بعض اس کو مباح قرار دیتے ہیں اور بعض اس کی حرمت کے قائل ہیں۔

ابن قتیبہؒ کہتے ہیں کہ سماع سے ذہن تازہ ہوتا ہے ،طبیعت میں نرمی آتی ہے اور نفس میں ہیجان پیدا ہوتا ہے اور خون اُترآتا ہے، علت غلیظہ کے مریضوں کو بہت موزوں ہے اور ان کونفع دیتا ہے، نفس کی خوبیوں میں اضافہ ہوتا ہے اور امراض سوداوی میں سماع کو بطور علاج بتایا جاتا ہے۔‘‘

 مؤلف کہتے ہیں کہ’’سماع کی ایک قسم حرام، ایک قسم واجب اور ایک مباح اور ایک مستحب اور ایک قسم مکروہ ہے۔

 حرام سماع تو کسی اجنبی خوبروبچی کا غنا ہے جس سے فتنہ کا اندیشہ اور بعض اوقات شادی بیاہ میں اس کی آواز کا سننا مباح ہوتا ہے لیکن کراہت سے خالی نہیں ہے…

اسی طرح اَمْردخوبرو کی آواز بھی سختی سے حرام ہے اور جب اس میں جو ان عورتوں اور دف وغیرہ کا بھی اضافہ ہو تو تحریم میں تاکید پیدا ہوجاتی ہے،سماع والے جو بمنزلہ فقہاء کے ہیں وہ اس کی تحریم میں شدت اختیار کرتے ہیں، فاسق لوگ ہی اس حرام سماع کو اپناتے ہیں، جن کو پیسے اُڑانے کی عادت ہوتی ہے ،ایسا سماع حرام ہے اور غافل اور نچلے درجہ کے لوگوں کا اختیار کردہ ہے اور اس طرح کے سماع پڑھنے والے اکثر وبیشتر رذیل اور فاسق لوگ ہوتے ہیں۔ ایسوں کی مجالس میں امرد( بے ریش جوان بچے ) بدمعاش اور فساق و فجار لوگ شریک ہوتے ہیں اور ان کی مجالس میں رقص وسرور ہوتا ہے اور انسان کی شہوتیں بھڑکتی ہیں، ایسی تمام مجالس سماع سے بچنا ضروری ہے۔ واجب درجہ کا سماع قرآن مجید کا فرض نمازوں میں سننا ہے، جب امام بھی خوب خشوع خضوع سے پڑھنے والا اور تجوید کے ساتھ خوش الحان بھی ہو تو نفع بہت ہوتا ہے لیکن ایسا امام بہت کم ملتا ہے اور مباح سماع، خوش آوازی کے ساتھ حدی خوانی کرنا ہے، اسی طرح اشعار کا سننا اور سجع اور مقفیٰ کلام ملاحظہ کرنا،مرد کا اپنی ذات کے لئے غنا سننا اور عورت کا اپنے شوہر کے لیے غنا کرنا اور باندی کا اپنے مالک کے لیے غنا کرنا ،مباح سماع میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor