Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 606

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 606)

اسی طرح جوعورتیں زیادہ خوبرونہ ہوں ان کا عورتوں کے لیے سماع کرنا شادی بیاہ اور عید وغیرہ کے موقع پر مباح ہے۔ اس طرح جو آدمی اپنے دوستوں کو اشعار سناتا ہو اس کا سماع بھی مباح ہے۔ لیکن اگر وہ اس کی عادت بنالیں اور کثرت سے شروع کردیں تو مکروہ ہوگا، مستحب سماع کی چندصورتیں ہیں۔ ایک جماعت کو خوش الحان قاری قرآن سناتا ہے اور اس کی آواز دل میں اتر جانے والی ہو اور لوگ اس کے آواز اور رب کے کلام میں لطف اندوز ہوتے ہوں اور اس میں غور و تدبر کرتے ہوں اور اس پر روتے ہوں یا خشوع و خضوع کرتے ہوں یا پھر وہ قاری ان کو احادیث رسول سناتا ہے جن کا تعلق زہد ورقائق وغیرہ سے ہے اور اس کی کثرت کرنا بہتر ہے۔

۲)…ایک نیک اور صالح انسان ہے وہ طرب آمیز آواز میں اشعار پڑھتا ہے اور وہ اشعار خوف خدا، زہد و رقائق ، ضیاع عمر پر رنج و افسوس اور حق تعالیٰ سے دوری پر اظہار غم و الم پر مشتمل ہوں اور سامعین بھی نیک اور صالح و متقی ہوں اور ان اشعار سے ان میں نشاط پیدا ہوتا ہو اور ان اشعار کے نتیجہ میں لوگ توبہ و استغفار، عبادت اور رجوع الی اللہ کی طرف متوجہ ہوتے ہوں تو یہ سماع مستحب ہے، لیکن ان شرائط کے ساتھ(۱) یہ کام مہینہ یا دو مہینوں میں تھوڑی دیر کے لیے ہو، (۲)مجلس میں کوئی جاذب نظر شخص موجود نہ ہو (۳)وہ مجلس ایسے وجد سے خالی ہو جس سے انسان کی عقل اور ہوش و حواس باقی نہ رہیں(۴)وہ مجلس شطحیات اور نفسانی خواہشات سے محفوظ ہو(۵)وہ مجلس اس اعتقاد سے سالم ہو کہ یہ سماع کوئی عبادت لذاتہٖ ہے، یہ چند شرائط ہیں جن کے نہ پائے جانے پر سماع یا تو معصیت کے زمرے میں آئے گا یا کراہت میں شمار ہوگا۔

اور مکروہ سماع میں وہ سماع شامل ہے جس میں دف وغیرہ بجائی جائے، جس میں جوان عورتیں آئیں۔ اس کی تحریم میں تو توقف کیا جائے گا البتہ میرے اعتقاد میں یہ مکروہ ہے اور عام طور پر سماع میں باطل امورموجود ہوتے ہیں، حق باتیں نہیں ہوتیں۔ ان امور میں غورکیجئے اور اللہ تعالیٰ نے جس کا م میں وسعت اور گنجائش دی ہو اس کی تحریم میں جلد بازی نہ کیجیے۔

(جاری ہے)

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor