Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 608

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 608)

علاوہ ازیں آپﷺ حبشیوں کے کھیل سے تفریح کرتے تھے۔

یہ ہیں آنحضورﷺ کے شمائل حسنہ، بہت سے خشک روئیے رکھنے والے اور ترش رو اور ناک بھوئویں چڑھانے والے ان امور سے غافل ہیں۔

نیز آنحضرتﷺ عورتوں سے ، جو دنیا کی زینت ہیں، خوشبو سے اور عمدہ پوشاک سے ، شیریں اشیاء اور دلکش آواز سے محبت کرتے تھے بالخصوص فصیح اورسچے کلام سے۔

آنحضرتﷺ پاکیزہ اور عمدہ چیزوں کو پسند فرماتے تھے لیکن اس کا استعمال کثرت سے نہیں کرتے تھے، اس لیے کہ مباح اشیاء کا کثرت سے استعمال کرنا اوقات کو برباد کرتا ہے اور تقرب خداوندی اوراطاعت سے دور کرتا ہے۔

 مذکوراوصاف و خصائل کے باوجود آنحضرتﷺ، اللہ کی عظمت و کبریائی کے پیش نظر بہت زیادہ روزے رکھنے والے، بہت زیادہ شب بیدار اور آہ و بکا کرنے والے تھے اور اس کی بارگاہ میں بہت زیاہ رجوع کرنے والے، گڑ گڑانے والے اور حلیم الطبع اور با حیا تھے۔

 حلم وعلم، سخاوت اور شجاعت و بہادری جیسے اوصاف آپﷺ پر ختم ہوگئے، ان محاسن اور اخلاق حمیدہ کے باعث آپﷺ کا مل ترین مخلوق قرار پائے۔صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor