Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

طب نبویﷺ سے علاج ۔ 610

طب نبویﷺ سے علاج

(شمارہ 610)

درد سر کی علامات، اسباب اور علاج:

صداع سر کے درد کو کہتے ہیں اور یہ بھی خون، صفراء، بلغم اور سوداء کے سبب ہوتا ہے اور اس کا علاج وہی ہے جو بخارکے ذیل میں گزرچکا ہے، لیکن صداع بارد میں مشک، عنبر اور کلونجی مریض کو سونگھائی جاتی ہے اور شہد، گرم جو شاندے اور گرم حقنوں کا استعمال کروایا جاتا ہے،ٹھنڈی ہوا اور ٹھنڈے پانی کے پینے سے پرہیز کروایا جاتا ہے۔

اگر استفراغ مادہ کی ضرورت ہو تو حب ایارج سے کروایا جائے گا اور یہ تدبیر تمام دماغی باردعلتوں میں استعمال ہوتی ہے، جیسے صرح( دیوانگی) سکتہ، فالج، لقوہ، رعشہ، درد شقیقہ، استرخاء،سبات اور نزلہ و زکام وغیرہ۔

 حب ایارج کی ترکیب یہ ہے کہ سفید مکھن کا ایارج ایک درم، سقمونیا ایک دانق، کثیراء روخروب، ان کو حبوب بنا کر رات کے آخری حصہ میں مریض نگل لے۔

 حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ:’’نبی کریمﷺ پر جب وحی کا نزول ہوتا تو آپﷺ کے سر میں درد ہوجاتا تھا۔ آپﷺ اپنے سرمبارک کو حناء سے لپیٹ لیتے تھے۔‘‘

حناء( مہندی) کے فوائد پہلے بیان ہو چکے ہیں۔ جو شخص اپنی آنکھوں کی صحت چاہتا ہو اسے حد سے زیادہ حرارت اور برودت،تیز ہوا، دھوئیں، گرد و غبار، زیادہ جماع کرنے اورتیز نگاہ سے دیکھنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

زرق برق اجسام ،سورج کی ٹکیہ اورسفید اور سیاہ رنگ دیکھنے سے بچنا چاہیے۔ آنکھوں کے لیے سب سے بہتر رنگ سبز ہے۔

 حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ:’’رسول اللہﷺ کو رنگوں میں سب سے پسندیدہ سبز رنگ تھا۔‘‘

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

ویلبسون ثیاباخضرا( الکہف:۳۱)

’’اور وہ سبزرنگ کے کپڑے پہنیں گے۔‘‘

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرتﷺ کو سبزہ اور بہتا ہوا پانی بڑا بھاتا تھا۔

حضرت بریدہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً مروی ہے کہ: ’’سبزہ کو دیکھنے سے بصارت میں اضافہ ہوتا ہے اور اس طرح بہتے ہوئے پانی کو دیکھنے سے بھی۔‘‘( رواہ ابن الجوزی)

انسان کو چاہیے کہ اپنی آنکھوں کی ایسی چیزوں کے استعمال سے حفاظت کرے جس سے آنکھوں میں قوت بھی آئے اور آنکھوں کی صحت کی ضامن ہو، جیسے خوشبودار اثمد( سرمہ) لگانا، اس پر بات پہلے بھی ہوچکی ہے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor