Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

بزم القلم ۔ 674

بزم القلم

قارئین کے خطوط (شمارہ 674)

محترم ایڈیٹر ہفت روزہ القلم
السلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ!

بندہ اس دینی اَخبار کا پراناقاری ہے، اللہ کے فضل سے ہر ہفتے یہ اخبار ہمیں مل جاتا ہے… اور اس نعمت پر اللہ تعالی کا بے حد شکر ہے… ماشاء اللہ اس کے تمام سلسلے جاندار اورتمام مضامین ایک سے بڑٖھ کر ایک ہوتے ہیں… بالخصوص اس کے ماتھے کا جھومر حضرت سعدی حفظہ اللہ تعالیٰ کی پر اثر تحریریں بیش قیمت نعمت ہیں… سورۃ الفاتحہ کے معارف پر مشتمل رنگ ونور کا مجموعہ کیا شائع ہوا ایک انمول خزانہ ہاتھ آگیا، یہ دربدر بھٹکنے والی اُمت کے درد کا درماں ہے… اللہ کرے رنگ ونور کے مزید مفید کتابچے شائع ہوں… اورا مت انہیں سرمۂ بصیرت بناسکے۔

’’السلام علیکم‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والے مضامین میرے پسندیدہ ترین ہیں… کبھی ہنستے مسکراتے اور کبھی روتے رولاتے… اسی طرح پروفیسر انور جمیل صاحب اور ہمشیرہ بابر آفریدی شہید کی نظمیں اور کلام بھی بہت عمدہ اور ایمان افروز ہوتے ہیں۔

اللہ کرے یہ چراغ یوں ہی جلتا رہے اور اس اندھیر نگری میں امت کی رہنمائی کا سامان کرتا رہے۔

والسلام

(عبداللہ غازی، سوات)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor