بزم القلم ۔ 688

بزم القلم

قارئین کے خطوط (شمارہ 688)

محترم ایڈیٹر ہفت روزہ القلم
السلام علیکم ورحمۃاللہ و برکاتہ!

اللہ رب العزت کی ذات مبارکہ سے قوی امید ہے کہ آپ تمام احباب خیروعافیت سے ہونگے،اللہ تعالیٰ آپ تمام احباب کو اپنے شایان شان اجر عظیم عطاء فرمائے۔

الحمد للہ بندہ ’’القلم‘‘ اخبار کا پرانہ قاری ہے،جب سے اخبار ملنا شروع ہوا ہے اس وقت سے لیکر اب تک شاید ہی کوئی شمارہ ایسا ہو کہ جو بندہ کے پڑھنے سے رہ گیا ہو۔ماشاء اللہ’’ القلم‘‘ کا ہر شمارہ شاندار اور مضامین مفید اور جاندار ہوتے ہیں۔

صاحب رنگ ونور حضرت امیر محترم کو اللہ رب العزت نے جو علم وکمال عطاء فرمایا ہے وہ قابل رشک ہے،سچ پوچھیں تو ’’رنگ ونور‘‘ القلم کی جان اور ریڑھ کی ہڈی کی رحیثیت رکھتا ہے،اس کے علاوہ ’’کلمۂ حق‘‘’’السلام علیکم‘‘ وغیرہ بھی اپنی مثال آپ ہوتے ہیں۔دعاء ہے کہ رب ذوالجلال ہمارے پیارے اخبار کو دن دگنی اور رات چگنی ترقی عطاء فرمائے۔ آمین

والسلام

(حکیم سعید احمد،راولپنڈی)