Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

الادب والادیب ۔ 674

الادب والادیب

(شمارہ 674)

ہے وفا میدان میں آنے کا نام

دین کی حرمت پہ کٹ جانے کا نام

جسم اپنا خوں میں نہلانے کا نام

عشق میں جاں سے گزرجانے کا نام

پوچھتے ہیں لوگ کہ کیا ہے جہاد

ظلم ہو تو تیغ لہرانے کا نام

عشق میں جاتا ہے سر تو کیا ہوا

عاشقی ہے ہر سزا پانے کا نام

اس کے لب پر بس خدا کا نام ہے

جو بھی رکھ لیں آپ دیوانے کا نام

گریونہی ملتی رہی رندوں کو مئے

دور تک جائے گا میخانے کا نام

کیا کہوں دل کو، ذرا لیتا نہیں

ہوش کھو کر ہوش میں آنے کا نام

ہجر کے صحرا میں یہ قطرئہ آب

وصل کی امید پر آنے کا نام

مدتوں کے بعد دیکھا ہے تمہیں

دیکھنا، لینا نہ اب جانے کا نام

حسن تو بس حسن ہے اور کچھ نہیں

دیدہ و دل میں اُتر جانے کا نام

(ہمشیرہ باہرآفریدی شہیدؒ)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor