Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

الادب والادیب ۔ 680

الادب والادیب

(شمارہ 680)

سر کو ٹکراتے نہیں قید کی دیواروں سے

د ل لگا لیتے ہیں زنجیر کی جھنکاروں سے

 مجھ کو اُلفت ہے محمدﷺ کے وفاداروں سے

پیار کرتی ہوں میں جنت کے خریداروں سے

زندگی ان کے لئے موت سے بدتر ٹھہری

پیا ر کرتے نہیں جو عدل کی تلواروں سے

خون شہداء کا کبھی رائیگاں جاتا ہی نہیں

ہاتھ جل جاتے ہیں دہکے ہوئے انگاروں سے

کس کی جرأت ہے کہ مومن سے ملائے آنکھیں

 کس میں ہمت ہے کہ ٹکرائے وہ کہساروں سے

ایسی بے فیض بہاروں سے ہمیں کیا لینا

جوگزرتی ہوں نظر پھیر کے گلزاروں سے

قصر شاہی سے ذرا دور ہی رہنا لوگو

خوں ٹپکتا ہے منقش در و دیواروں سے

ظلم کو ظلم لکھو، جبر کو جبر کہو

التجا ہے یہ مری سارے قلم کاروں سے

لوگ اسلام کی تاریخ تو پڑھ کردیکھیں

 شعلہ، شبنم میںبدل جاتا ہے تلواروں سے

(ہمشیرہ باہرآفریدی شہیدؒ)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor