Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

الادب والادیب ۔ 681

الادب والادیب

(شمارہ 681)

ہم تھے سقراط نہ سرمد نہ ابو ذر لوگو

پھر بھی ٹھہرائے گئے سر کش و خود سر لوگو

دین اسلام کے دشمن ہیں مسلم لیکن

دست مسلم میں ہے تلوار نہ خنجر لوگو

ان کے ہر خون کے قطرے میں ہے جنت پنہاں

 کون رتبے میں ہے شہداء کے برابر لوگو

رہزنی شیوہ ہے جس کا وہ بضد ہے کہ اسے

برملا لوگ کہیں قوم کا رہبر لوگو

ہم وہاں کس سے کہیں ’’چاہئے انصاف ہمیں‘‘

ہوں جہاں ظالم اور مظلوم برابر لوگو

اب وہاں کوئی نہیں، کوئی نہیں، کوئی نہیں

ٹھہرتے تھے جہاں عشاق کے لشکر لوگو

ہم سے اُجڑا ہو ا گلشن نہیں دیکھا جاتا

ڈھونڈ کر لائو بہاروں کا پیا مبر لوگو

ہم اسی راہ پہ چلتے ہیں سپرباندھے ہوئے

 قافلے لٹتے ہیں جس راہ میں اکثر لوگو

اس میں نفرت کے سفینوں کا گزر نہ ممکن

 دل ہمارا ہے محبت کا سمندر لوگو

(ہمشیرہ باہرآفریدی شہیدؒ)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor