Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

الادب والادیب ۔ 693

الادب والادیب

(شمارہ 693)

خامشی ایسی، سلاسل کی بھی جھنکارنہیں

 غم کے زنداں میں کوئی مونس و غمخوار نہیں

جسم سورج کی تمازت سے جلاجاتا ہے

جلتے صحرا میں کہیں سایہ دیوار نہیں

اس پہ ہر روز ستم گر ستم ڈھاتے ہیں

جس کے ہاتھوں میں چمکتی ہوئی تلوار نہیں

 یہ فقیروں کا ہے مسکن ، یہ غریبوں کا ہے گھر

 قصر سلطاں کی طرح در نہیں دیوار نہیں

سرجھکاتا ہے جو دربار شہنشاہی میں

وہ قلم کار حقیقت میں قلم کار نہیں

میں نے سیکھا ہی نہیں شاہ کے آگے جھکنا

میں ہوں باغی مجھے اس بات سے انکار نہیں

میں نے حورعین سے بن دیکھے محبت کی ہے

 پھر بھی کہتے ہو مجھے’’صاحب کردار نہیں‘‘

جن میں شامل نہ ہو شہداء کے لہو کی خوشبو

وہ کسی اور کے ہوں گے میرے اشعار نہیں

(ہمشیرہ باہرآفریدی شہیدؒ)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor