Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

الادب والادیب ۔ 480

الادب والادیب

(شمارہ 480)

راہِ وفا میں ہر سو کانٹے دھوپ زیادہ سائے کم

لیکن اس پر چلنے والے خوش ہی رہے پچھتائے کم

عمرگُلوں کی دودن جس میں یہ بھی قیامت بیت گئی

دستِ ہوس نے نوچے لاکھوں شاخوں پر مرجھائے کم

آہ یہ ظالم تلخ حقیقت جتنے سفینے غرق ہوئے

 اکثر اپنی موج میں ڈوبے طوفان سے ٹکرائے کم

 راہروی کا سب کو دعویٰ سب کو غرورِعشق ووفا

راہِ وفا پر چلنے والے ہم نے لیکن پائے کم

دھیمی دھیمی چال سے ہم کو راہگذر طے کرنی ہے

ناز تھا جن کو تیز روی پر منزل تک وہ آئے کم

 مجھ سے شکایت دنیا بھر کو شدت غم میں رونے کی

 لیکن مجھ کو اس کا رونا آنکھ میں آنسو آئے کم

صرف یہی ہے ایک طریقہ دنیا میں خوش رہنے کا

 دستِ تمنا کھینچے زیادہ دامنِ دل پھیلائے کم

 صبروسکوں کی دنیا لوٹے حسن دکھا کر جلووں کو

عشق مگر خود شب بھر تڑپے اُوروں کو تڑپائے کم

 عشق ادب کانام ہے کیفیؔ یہ بھی ادب میں شامل ہے

 جس کی محبت دل میں بسی ہواس کی گلی میں جائے کم

(محمد زکی کیفی)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor