Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

الادب والادیب ۔ 590

الادب والادیب

(شمارہ 590)

منظر بدل بھی سکتا ہے

آتش و خون کادریا مچل بھی سکتا ہے

 مرا سکوت بغاوت میں ڈھل بھی سکتا ہے

 ستم وہ ڈھائو جو تم خود بھی اُٹھالو اک دن

یاد رکھو کہ یہ منظر بدل بھی سکتا ہے

خرام ناز سے چلئے نہ تیز روئی سے

کٹھن ہے راستہ پائوں پھسل بھی سکتا ہے

ستم کی آج ہی مجھ پر نہ پوری حد کردو

کام یہ تھوڑا بہت کل پہ ٹل بھی سکتا ہے

 جو درد بانٹتا پھرتا تھا چمن میں سب کے

یقیں نہ تھا وہ گلوں کو مسل بھی سکتا ہے

کسی کوآئے نہ ترک مسافرت کا خیال

جو چبھ گیا ہے وہ کانٹا نکل بھی سکتا ہے

نصرت باری تعالیٰ ہو تو سب ممکن ہے

 مشت بھر خاک سے صحرا دہل بھی سکتا ہے

 راہِ دشوار میں گرنے کا کوئی رنج نہیں

فکر یہ ہے کہ وہ گر کر سنبھل بھی سکتا ہے

نوید و امقؔ انصاری

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor