Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

الادب والادیب ۔ 625

الادب والادیب

(شمارہ 625)

عشق میں حد سے گزرنا چاہئے

زہر کو امرت سمجھنا چاہئے

ساقیا! اچھی نہیں یہ ناپ تول

مے کشوں کو مئے کا دریا چاہئے

اے سخی! خست تیرا شیوہ نہیں

جھولیاں بھر بھر کے دینا چاہئے

ہم بھکاری ہیں تری رحمت کے بس

کون کہتا ہے کہ دینا چاہئے

زندگی اِک دائرے کا نام ہے

دائرے کے بیچ رہنا چاہئے

دین و مذہب سے اُسے کیا واسطہ

جس کو اس دنیا میں دنیا چاہئے

رنج وغم بھی، اشک بھی، آہیں بھی ہیں

زندگی اب اور کیا کیا چاہئے

خو برویوں سے گلہ کس بات کا

اپنی صورت کو بھی دیکھا چاہئے

خوبصورت شعر کہنے کے لئے

ذہن ودل غالب کے جیسا چاہئے

(ہمشیرہ باہرآفریدی شہیدؒ)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor