Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

الادب والادیب ۔ 629

الادب والادیب

(شمارہ 629)

’’خادم اعلیٰ‘‘

پھیلا کے اپنا جال مجھے کیوں بلایا

بچنا ہے اب محال مجھے کیوں بلایا

کیسے کروں سوال مجھے کیوں بلایا

میرابرا ہے حال مجھے کیوں بلایا

کرسی سرک رہی ہے میرے اقتدار کی

غم سے ہوں میں نڈھال مجھے کیوں بلایا

پنچاب کا میں خادم اعلیٰ ہوں آج بھی

کچھ تو کروخیال مجھے کیوں بلایا

 یہ تو بتا کہ مجھ سے خصومت ہے کس لئے

لب پر ہے یہ سوال مجھے کیوں بلایا

خادم ہوں اپنی قوم کا، خدمت کی راہ میں

چلتا ہوں سیدھی چال مجھے کیوں بلایا

میں اور میرا بھائی نشانے پہ کس لئے

لوٹا ہے سب نے مال مجھے کیوں بلایا

گرنے لگا ہے تاج، سرکنے لگا ہے تخت

اب کیا گلے گی دال مجھے کیوں بلایا

جب’’نیب‘‘نے بلایا تو پہنچامیں سر کے بل

یہ ہے مرا زوال مجھے کیوں بلایا

(ہمشیرہ باہرآفریدی شہیدؒ)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor