Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

الادب والادیب ۔ 632

الادب والادیب

(شمارہ 632)

مشکل میںہے سرکار ،اِدھر جیل اُدھر جیل

مٹنے کو ہے دربار،اِدھر جیل اُدھر جیل

اب تاج بچے گا نہ کوئی تخت رہے گا

گر جائے گی دستار، اِدھر جیل اُدھر جیل

قانون کی زنجیر کے گھیرے سے نکل کر

ہے بھاگنا دشوار،اِدھر جیل اُدھر جیل

ہر قاتل وظالم کے لئے برق تپاں ہے

قانون کی رفتار،اِدھر جیل اُدھر جیل

کچھ دن ہیں، کرپشن کے شہنشاہوں کے سر پر

چلنے کو ہے تلوار،اِدھر جیل اُدھر جیل

کچھ مغربی آقائوں کی چھتری میں چھپیں گے

کچھ ہوں گے گرفتار،اِدھر جیل اُدھر جیل

جائیں گے کہاں، بچ کے یہ ڈاکو یہ لٹیرے

ہے راہ میں دیوار ،اِدھر جیل اُدھر جیل

کچھ وقت کے تیور کی طرف دیکھ رہے ہیں

کچھ ہوگئے بیمار، اِدھر جیل اُدھر جیل

گرمی میں بھی’’اڈیالہ‘‘میں گرمی نہیں لگتی

کھولی ہے ہوادار،اِدھر جیل اُدھر جیل

(ہمشیرہ باہرآفریدی شہیدؒ)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor