Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

الادب والادیب ۔ 633

الادب والادیب

(شمارہ 633)

سن کر منصف کی للکار، کانپ رہے ہیں بدکردار

آگے پھندہ پیچھے دار، کانپ رہے ہیںبدکردار

اب چوروں کی خیر نہیں، بٹ ماروں کی خیر نہیں

 جاگ اُٹھا ہے تھانیدار، کانپ رہے ہیں بدکردار

جب سے عدالت کے اندر ، عدل کاچہرہ چمکاہے

ہلنے لگی ہے یہ سرکار، کانپ رہے ہیں بدکردار

 آخر کام میں آہی گئی، اپنا رنگ دکھلاہی گئی

مظلوموں کی چیخ وپکار، کانپ رہے ہیں بدکردار

 سرکو جوڑ کے بیٹھ گئے، اپنے اپنے ڈیرے میں

خان، وڈیرے اور سردار، کانپ رہے ہیں بدکردار

دریا میں طغیانی ہے، سر سے اونچاپانی ہے

 کیسے ہوگا بیڑہ پار،کانپ رہے ہیں بدکردار

خوب ہے یہ قسمت کاکھیل، جیل کے اندر بھی ہے جیل

 کھولی ملی ہے بدبودار، کانپ رہے ہیں بدکردار

جیل کی روٹی جیل کی دال، کچی ہو یا پکی ہو

کھانا پڑے گی اب سرکار، کانپ رہے ہیں بدکردار

چور لٹیرے رسہ گیر، دیس کے سارے دادا گیر

جیل میں اب کھائیں مار، کانپ رہے ہیں بدکردار

(ہمشیرہ باہرآفریدی شہیدؒ)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor