Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

الادب والادیب ۔ 640

الادب والادیب

(شمارہ 640)

پلکوں پہ ہورہا ہے چراغاں تو کیا ہوا

 زخمی ہے دل کے ساتھ رگِ جاں تو کیا ہوا

انسانیت کی عزت و توقیر کے لئے

سولی پہ چڑھ گئے کئی اناں تو کیا ہوا

مردانگی سے کاٹ رہا ہوں سزائے قید

آتا ہے مجھ کو یاد گلستاں تو کیا ہوا

دربار شہنشاہی میں جو سچ تھا کہہ دیا

نزدیک آشیاں کے ہے زنداں تو کیا ہوا

تحفے میں ہم نے شاہ کو آئینہ دے دیا

عریاں کو اور کردیا عریاں تو کیا ہوا

زلفیں سنوارنے سے نکھرتا نہیں ہے حسن

 بکھرے ہوئے ہیں گیسوئے جاناں تو کیا ہوا

دولت سے اہل زرکا خزانہ تو بھر گیا

 مرنے لگے ہیں بھوک سے انسان تو کیا ہوا

بے خوف اپنی راہ پہ چلتارہوں گا میں

دست ستم میں تیغ ہے عریاں تو کیا ہوا

 ایسے بھی اہل ذوق ہیں فرصت کے باوجود

 پڑھتے نہیں ہیں ’’بزمِ شہیداں‘‘ تو کیا ہوا

(ہمشیرہ باہرآفریدی شہیدؒ)

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor