شافعِ محشر، ساقی کوثرﷺ

شافعِ محشر، ساقی کوثرﷺ

اَکمل و اَعلیٰ اَفضل و برتر شافعِ محشر ، ساقی کوثر

سب سے ہیں محبوب پیمبر شافعِ محشر ، ساقی کوثر

کوئی نہیں ہے تیرا ہمسر شافعِ محشر ، ساقی کوثر

ایک فقط اللہ اکبر ، شافعِ محشر ، ساقی کوثر

سب خلقت کا تو ہے رہبر شافعِ محشر ، ساقی کوثر

سب کے لئے ہے ایک ترا در شافعِ محشر ، ساقی کوثر

میرا ہو مسکن کاش تِرا در شافعِ محشر ، ساقی کوثر

دل میرا ہو اور ترا گھر شافعِ محشر ، ساقی کوثر

ہیچ ہے کسریٰ لاشئے قیصر شافعِ محشر ، ساقی کوثر

کچھ نہیں دارا کیا ہے سکندر شافعِ محشر ، ساقی کوثر

دنیا کے سب شاہ ہیں کمتر، شافعِ محشر ، ساقی کوثر

تیرا قدم ہے سب کے سر پر شافعِ محشر ، ساقی کوثر

میرا گواہ ہے میرا اللہ، دوں نہ تیرے نعلین کا تسمہ

سارے جہاں کی دولت لے کر ، شافعِ محشر ، ساقی کوثر

(سیدامین گیلانی رحمۃ اللہ علیہ)

٭…٭…٭

 

Photo Madinah Madinah