Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

نعت رسول ﷺ

نعت رسول ﷺ

جہاں سے کفر کی ظلمت مٹانے کے لئے آئے

دلوں میں شمعِ ایمانی جلانے کے لئے آئے

نبی آئے ہزاروں اور گئے درسِ وفا دے کر

سلام اُن پر جو آئے اور آنے کے لئے آئے

جہاں میں علم اور انصاف کی پھر طرحِ نَو ڈالی

سرِ ظلم و جہالت پھر جھکانے کے لئے آئے

فضائیں نَغمہء توحید سے معمور کر ڈالیں

بہاریں گلشنِ ہستی میں لانے کے لئے آئے

رَہ و رسمِ وفا کو اہلِ دنیا چھوڑ بیٹھے تھے

اُنہیں راہِ محبت پھر دکھانے کے لئے آئے

گِھری تھی کشتی انسانیت موج و تلاطم میں

وہ بن کر ناخدا کشتی بچانے کے لئے آئے

سلام اُن پر کرم تھا عام جن کا دوست دشمن پر

درود اُن پر جو سوتوں کو جگانے کے لئے آئے

اُنہیں کا نام لے کر صبح کو کلیاں چٹکتی ہیں

وہ کانٹوں میں رہے اور گُل کھلانے کے لئے آئے

یہ خستہ حال کیفیؔ بھی اُنہیں کا نام لیوا ہے

گناہگاروں کو جو اپنا بنانے کے لئے آئے

(محترم زکی کیفیؔ مرحوم)

٭…٭…٭

 Photo Madinah Madinah 

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor