Bismillah

694


۱۰رمضان المبارک۱۴۴۰ھ

’’بدھ مت‘‘ درندے اور دہشت گرد! (قلم تلوار۔نوید مسعود ہاشمی)

Qalam Talwar 504 - Naveed Masood Hashmi - budh mat darande aur dehshat gard

’’بدھ مت‘‘ درندے اور دہشت گرد!

قلم تلوار...قاری نوید مسعود ہاشمی (شمارہ 504)

اللہ پاک ہم سب کو مظلوموں کے ساتھ تعاون کرنے اور … انہیں ظالموں کے ظلم سے بچانے کیلئے آواز حق بلند کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ (آمین)… میانمار (برما) کے دریا اور سمندر مسلمانوں کے لہو سے رنگین ہوچکے ہیں … برماکے کوچہ و بازار زخموں سے تڑپ تڑپ کر جانیں ہارنے والے مسلمانوں سے بھرے پڑے ہیں ‘ بدھ مت حکومت اور فوج کے زیر سایہ … مسلم اقلیت کا صفایا کرنے کی مہم پورے زور شور سے جاری و ساری ہے … مسلمانوں کی نسل کشی کی اس مہم کی شدت کا اندازہ یہاں سے لگایا جاسکتا ہے کہ سال2015 ء کے ابتدائی چند مہینوں یعنی مئی تک تیس سے چالیس ہزار مسلمانوں … جن میں معصوم بچے … عزت مآب خواتین اور بوڑھوں کی بھی بہت بڑی تعداد شامل ہے … جانوروں کی طرح ذبح کر دیئے گئے۔

ان کی اربوں روپے کی املاک برباد کر دی گئیں …مسلمانوں کی عورتوں کی عزت و ناموس … کو لوٹنا بدھ دہشت گردوں نے ایک قسم کا مشغلہ بنالیا ‘ برما کی تقریباً6 کروڑ کے لگ بھگ آبادی میں مسلمانوں کی تقریباً15 فیصد آبادی شامل ہے … مگر ’’بدھ مت مذہب‘‘ کے شدت پسند ’’برما صرف بدھ مذہب کے ماننے والوں کا ہے‘‘ کا نعرہ بلندکرکے مسلمانوں کو یا برماچھوڑ جانے … یا پھر جہاں نظر آئے مار دیئے جائو گے کی پالیسی کے تحت قتل عام کر رہے ہیں۔

روئے زمین پر کوئی ایک ایسا  مسلمان ملک یا مسلمانوں کی لبرل یا شدت پسند جماعت ایسی نہیں ہے کہ … جس نے اپنے ملکوں میں بسنے والی اقلیتوں کے خلاف اس قسم کا منافرانہ نعرہ لگاکر ان پر ظلم و تشدد کے پہاڑ توڑے ہوں … افغانستان میں تقریباً30 سالوں سے جہاد جاری ہے … افغانستان نے مولوی یونس خالص‘ کمانڈر جلال الدین حقانی ‘ گلبدین حکمت یار ‘ ملا محمد عمر مجاہد سے لے کر الشیخ اسامہ بن لادن تک … جید انسانوں اور بے مثال کمانڈروں کو دیکھا … یہ وہ شخصیات ہیں کہ مغربی اور سیکولر دنیا میں … جنہیں مسلمانوں میں سب سے زیادہ شدت پسند تصور کیا جاتا ہے‘آپ نے  کبھی نہیں سنا ہوگا کہ … ان میں سے کسی نے یا ان کے کسی مجاہد پیروکار نے افغانستان میں بسنے والی ہندو اقلیت ہو ‘ عیسائی اقلیت ہو … یا دیگر  غیر مسلم اقلیتیں … ان کو کبھی حکم دیا ہو کہ … افغانستان صرف مسلمانوں کا ملک ہے لہٰذا تم اس ملک کو چھوڑ دو … ورنہ مارے جائو گے … بلکہ امیر المومنین ملا محمد عمر مجاہد کے دور میں تو … کابل و قندھار ‘ گردیز و جلال آباد اور افغانستان کے دیگر صوبوں میں … بسنے والی اقلیتوں کو … وہ تمام حقوق حاصل تھے … کہ جو اسلام نے اقلیتوں کے لئے متعین کر رکھے ہیں … مسلمانوں کی عسکری جماعتیں … القاعدہ ہو ‘ طالبان ہو ‘ جیش محمد ہو ‘ انصار امہ ہو ‘ حزب المجاہدین ہو ‘ تحریک المجاہدین ہو ‘ لشکر طیبہ ہو ‘ حماس ہو یا اس کے علاوہ دوسری مسلمان تنظیمیں … انہوںنے کبھی مسلمان ممالک میں بسنے والی اقلیتوں کو چھیڑا … اور نہ ہی انہیں چھیڑنے ‘ تنگ کرنے … یا مسلمان ملکوں سے نکل جانے کی دھمکیاں دیں ‘ مگر اس کے باوجود امریکہ  بہادر نے نہ صرف ان سب کو دہشت گرد قرار دے دیا … بلکہ ان کے راہنمائوں کے خلاف پابندیاں عائد کر ڈالیں … سوائے حزب المجاہدین یا تحریک المجاہدین کے  … مگر برما کی سرزمین کو خون مسلم سے رنگین کرنے والے بدھ مت کے مذہبی دہشت گردوں کا سرغنہ … ’’سایا دائویووراتھو‘‘ کہ اسلام اور مسلمانوں کی نفرت … جس کے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے … اس خونی قاتل کو … اب تک نہ امریکہ نے دہشت گرد قرار دیا ہے … نہ اس کی مسلمانوں کے خلاف برپا تحریک ’’969 موومنٹ‘‘ کے وحشی درندوں کی گرفتاری کے آرڈر جاری کیے ہیں … اور نہ ہی ان پر کسی قسم کی پابندیاں لگائی ہیں۔

برما کی سرزمین پر صرف چند ماہ میں 30 ہزار مسلمانوں کو ذبح کرنے والا … سایا دائویووراتھو نامی ’’بدھ مت‘‘ کا مذہبی لیڈر اگر ہزاروں مسلمانوں کے قتل عام کے باوجود امریکہ کے نزدیک دہشت گرد نہیں ہے … تو پھر دنیا میں کوئی بھی دہشت گرد نہیں ہے … پس برما کی صورت حال نے دنیا پر یہ بات آشکارا کر دی ہے کہ امریکہ کے حکمرانوں میں منافقت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے …  دنیا اس بات سے آگاہ ہوچکی ہے کہ … دوغلا پن ‘ مکاری عیاری … اسلام اور مسلمانوں کی دشمنی امریکی حکمرانوں کا طرہ امتیاز بن چکی ہے … برما میں مسلمانوں کی ہونے والی نسل کشی میں اقوام متحدہ کا پورا پورا ہاتھ ہے … القاعدہ ہو‘ طالبان ہو یا دیگر جہادی تنظیمیں … کہ جو مسلمان ممالک میں بسنے والی کسی بھی غیر مسلم اقلیت کی نہ تو دشمن ہیں … اور نہ ہی انہوں نے کبھی ان اقلیتوں کو مسلمان ملک چھوڑنے کی دھمکیاں دی ہیں … امریکہ انہیں دہشت گرد قرار دیتے ہوئے تو ایک منٹ نہیں لگاتا … ان کے اکائونٹس منجمد کرنا بھی ثواب سمجھتاہے۔

 ایل کے ایڈوانی اور بال ٹھاکرے … دنیا کے وہ سب سے بڑے موذی ہیں کہ جنہوں نے سب سے پہلے یہ نعرہ بلند کیا تھا کہ ’’ہندو ‘ ہندی ‘ ہندوستان‘‘… ’’ہندوستان میں رہنا ہوگا … ہندو بن کر رہنا ہوگا‘‘ اور پھر بدبودار نعرے کے تحت ایودھیا میں بابری مسجد کو شہید کرکے… وہاں سینکڑوں مسلمانوں کا قتل عام کیا … یہی وہ بدبودارنعرہ تھا کہ جس کی آڑ میں 2002 ء میں بھارتی گجرات میں نریندر مودی کی زیرسرپرستی … ہزاروں مسلمان مرد و خواتین اور بچوں کا قتل عام کیا گیا … مگر امریکہ اور اقوام متحدہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی … ایل کے ایڈوانی ‘ بال ٹھاکرے اور نریندر مودی  پر نہ کوئی پابندی لگائی … اور نہ ہی ان کی جماعتوں کو بین کیا۔

میانمار (برما) میں بھی بالکل یہی صورتحال ہے … سایا دائویووراتھو بدھ مذہب کا بال ٹھاکرے اور نریندر مودی ہے … اس کی ’’969 موومنٹ‘‘ بنی ہی مسلمانوں سے برما کو خالی کروانے کے لئے ہے … ان کانعرہ ہی یہ ہے کہ برما میں رہنے کیلئے بدھ مذہب کے پیروکار بن جائو … یا برما سے نکل جائو … ورنہ مرنے کیلئے تیار ہو جائو … مگر امریکہ یا عالمی دنیا کونہ تو سایا دائویووراتھو میں شدت پسندی یا دہشت گردی نظر آتی ہے اور نہ ہی اس کے اس متشدانہ نعرے میں …مسلمان ملکوں کے حکمران … کب تک امریکہ کے دست نگر بن کر … مسلمانوں کے قتل عام کا یہ تماشہ دیکھتے رہیں گے؟

امریکہ اور عالمی دنیا مسلمانوں سے یہ تو چاہتی ہے کہ … وہ اسامہ بن لادن کو دہشت گرد تسلیم کرلیں … ڈاکٹر ایمن الزواہری کو دہشت گرد تسلیم کرلیں ‘ جہادی لیڈروں کو دہشت گرد تسلیم کرلیں … لیکن امریکہ کے حکمران خود اتنے بڑے منافق ہیں … نہ ہزاروں مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی اور نہ ہی بدھ مت مذہب کے خونی قاتل … سایا دائویووراتھواور اس کے دہشت گرد لشکر 969 موومنٹ کو دہشت گرد ماننے پر تیار ہیں۔

کوئی ہے کہ جو مسلمان ممالک کے حکمرانوں ‘ دانشوروں ‘ اسکالروں‘ تجزیہ نگاروں اور تھنک ٹینکس کو سمجھا سکے … کہ امریکہ ‘ اقوام متحدہ اور عالمی دنیا کے چوہدریوں پر … ’’منافقت‘‘ لفظ بھی  بہت چھوٹا محسوس ہوتا ہے … دنیا میں جاری دہشت گردی اور مسلمانوں کا قتل عام انہی ’’چوہدریوں‘‘ کے دم قدم سے ہے … اس لئے خدارا … امریکی چنگل سے آزادی حاصل کرنے کی کوشش کیجئے۔

٭…٭…٭

رنگین صفحات کے مضامین

  • رنگ و نور ۔ سعدی کے قلم سے
  • Rangonoor English
  • Message Corner
  • رنگ و نور پشتو ترجمہ
  • کلمۂ حق ۔ مولانا محمد منصور احمد
  • السلام علیکم ۔ طلحہ السیف
  • قلم تلوار ۔ نوید مسعود ہاشمی
  • نقش جمال ۔ مدثر جمال تونسوی
  • سوچتا رہ گیا ۔ نورانی کے قلم سے

Alqalam Latest Epaper

Alqalam Latest Newspaper

Rangonoor Web Designing Copyrights Khabarnama Rangonoor